Welcome To the My Website سست آدمی نے اصل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے کی بجائے ہاتھ سے لکھا ہوا کاغذ استعمال کرنا شروع کر دیا - Teach Future Academy

Sidebar Ads

test banner test banner

Post Top Ad

سست آدمی نے اصل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے کی بجائے ہاتھ سے لکھا ہوا کاغذ استعمال کرنا شروع کر دیا

Share This



چینی شہر لیوژو کی پولیس اس وقت حیران رہ گئی، جب انہوں نے ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر اُن سے ڈرائیونگ لائسنس طلب کیا اور موٹر سائیکل سوار نے اصل لائسنس کی بجائے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک کاغذ پکڑا دیا۔ہاتھ سے لکھے گئے اس کاغذ پر موٹر سائیکل سوار کی تصویر گلیو سے لگائی گئی تھی ۔
دنیا بھر میں جعلی کاغذات تیار کرنا عام بات ہے تاہم جعلی کاغذات تیار کرنے والے کوشش کرتے ہیں کہ اُن کے بنائے ہوئے کاغذات بالکل اصل کی مانند لگیں۔

لیکن اس کیس میں ایک شخص نے عام سے کاغذ پر اپنی تفصیلات لکھی اور اس کاغذ کو لائسنس کے طور پر پولیس کو پکڑا بھی دیا۔
31 مارچ کو جب لیوژو پولیس نے سلور موٹر سائیکل کو روکا تو اُن کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انہیں ایک انوکھا ڈرائیونگ لائسنس دیکھنے کو ملے گا۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹینگ نامی موٹر سائیکل سوار باقاعدہ کور میں لپٹا ہوا اپنا انوکھا لائسنس دکھاتے ہوئے بالکل بھی پریشان نہیں ہوا۔


ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ٹینگ نے بڑے سکون سے اپنا لائسنس نکالا۔ یہ لائسنس اصل کور میں لپٹا ہوا تھا لیکن جو کچھ اس میں نکلا اسے دیکھ کرٹریفک پولیس اہلکار بھی حیران ہوگیا۔لائسنس کور کےا ندر ایک کاغذ کا ٹکڑا تھا۔ یہ کاغذ کا ٹکرا بچوں کی نوٹ بک میں سے پھاڑا گیا معلوم ہوتا تھا۔ اس کاغذ پر ٹینگ کی تمام معلومات درج تھیں۔


پولیس نے جب ٹینگ سے اس طرح کےلائسنس کےبارے میں پوچھا تو انہوں نے پر سکون انداز میں بتایا کہ وہ کافی سست ہیں اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نہیں پڑھ سکتے، اُن کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ڈرائیونگ کلاس میں داخلہ لے سکیں۔ ایسے میں انہوں نے سوچا کہ اصل لائسنس نہ ہونے سے ہاتھ سے لکھا ہوا لائسنس ہی بہتر ہے۔ٹینگ نے بتایا کہ انہوں نے لائسنس پر اصل کور چڑھایا تھا تاکہ اگر پولیس والے انہیں روکیں تو وہ دور سے ہی لائسنس کور دکھا دے گا اور پولیس انہیں جانے دے گی۔


ٹینگ نے بتایا کہ انہیں ٹریفک پولیس کے اتنا سنجیدہ ہونے کی توقع نہیں تھی۔
پولیس نے ٹینگ کا موٹر سائیکل قبضے میں لے کر انہیں اگلے دن ٹریفک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا ۔ ٹینگ کے لائسنس کی تصاویرانٹرنیٹ پرکافی وائرل ہو چکی ہیں۔
کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا تھا کہ اگلی بار ٹینگ پاسپورٹ کی ڈرائنگ بنا کر آرام سے ملک سے باہر جا سکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages